وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ منصوبوں اور سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داریوں کے ذریعے نئے جدید ہوٹلوں اور دیگر سہولیات کی تعمیر کیلئے جامع رپورٹ تیار کریں۔
آج(پیرکو)اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی ادارے سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جدید سہولیات کی دستیابی اور سیاحت کو فروغ دیاجائے گا ۔
وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں حالیہ عالمی کانفرنسوں اور دیگر تقریبات کے کامیاب انعقاد پر سی ڈی اے کی کارکردگی کوسراہا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عالمی کانفرنسوں کاآغاز سفارتی محاذ پر ملکی کامیابی کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلسل سخت محنت سے دوست ملکوں کا پاکستان پراعتماد بحال کیاگیاہے ۔