ضلع کوہاٹ میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ محکموں نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع کے مطابق تقریباً 94 کلومیٹرکے علاقے سے غیر قانونی مائننگ کی سرگرمیاں ختم کردی گئی ہیں اور غیر قانونی پلیسرگولڈ مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔