Friday, 20 November 2026, 02:17:53 am
 
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے
November 19, 2026

پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مجموعی طور پر 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکا نے آج تیسرے دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز 74 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے جبکہ مہمان ٹیم 98 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔