وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انسان دوستی کے ذریعے پاکستان کی 'اخلاقی معیشت کو مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(بدھ) کو اسلام آباد میں پاکستان سنٹر فار PHILANTHROPY کے زیر اہتمام کارپوریٹ فلانتھراپی رپورٹ 2024 کے اجرا اور ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے پاکستان کی "اخلاقی معیشت" کے لیے ہمدردی، مشترکہ خوشحالی اور قومی ذمہ داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اورکہاکہ انفرادی اوراجتماعی انسان دوستی دونوںقومی شناخت کی واضح خصوصیات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک قابل ذکر قوم کے طور پر جانا جاتا ہے ورلڈ GIVING انڈیکس نے اسے ایک سو ایک ممالک میں سترھویں نمبر پر رکھا ہے جو خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اس کی بہتری کا ثبوت ہے ۔