وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کو پائیدار اور برآمدات پرمبنی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
آج(منگل کو) اسلام آباد میں نیدر لینڈ کی سفیرHenny de vries سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے معاشی ترقی کو فروغ دینے اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے معاشی منصوبے اور اصلاحاتی ایجنڈے کواُجاگر کیا۔
انہوں نے ماحولیاتی محاذ پر پاکستان کو درپیش چیلنجز اور موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے مالی معاونت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے اس کی کوششوں کو بھی اُجاگر کیا تاکہ پائیدار حل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات یقینی بناناہے۔
سفیر نے بڑے اقتصادی اورمالیاتی شعبوں میں جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو سراہا اور یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کے لئے اپنے ملک کے تعاون کا یقین دلایا۔