فائل فوٹو
بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مل کر جنگ لڑنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہرپاکستانی سپاہی ہے چاہے وہ وردی میں ہو یا بغیر وردی کے۔
بری فوج کے سربراہ نے واضح کیاکہ جو بھی ملک کی سلامتی میں رکاوٹ ڈالے گا اور ہمیں ہمارے کام سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا آئین ہم سب کے لئے اولین ترجیح ہے اور پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی ذمہ داریاں ہم پر ہیں۔