رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں چونتیس فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو ایک ارب بیس کروڑڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ایک بیان میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ گزشتہ سال کی اس عرصے میں آئی ٹی کی برآمدات نواسی کروڑ چالیس لاکھ ڈالر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی انڈسٹری ملک کی آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔