خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زر میں چوبیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اعدا د وشمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر گزشتہ ماہ تین ارب ڈالر رہے۔
پاکستانی ترسیلات زر میں تواتر کے باعث اضافہ، کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں تیزی لانے میں مدد گار
ہوگا۔
ترسیلات زر میںاضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔