Tuesday, 13 October 2026, 03:48:09 am
 
جبوتی سے یمن جانیوالی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 139 تارکین وطن ہلاک
October 12, 2026

جبوتی سے یمن جانیوالی ایک کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پندرہ بچوں سمیت ایک سو انتالیس تارکین وطن ہلاک اور ایک سو سولہ سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔کشتی میں تین سوسے زائد افراد سوارتھے۔

جبوتی میں اقوام متحدہ کے نقل مکانی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ Alexandre Coissac نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی ڈوبنے کے واقعے میں اَسی سے زائد افراد محفوظ رہے۔