Tuesday, 20 October 2026, 05:03:25 am
 
سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط ادا کرنے کی کل آخری تاریخ ہے
October 19, 2026

سرکاری اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط ادا کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے عازمینِ حج پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے واجبات ادا کر دیں۔

ترجمان نے عازمین کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور معلومات سے باخبر رہنے کیلئے پاک حج ایپ لازمی استعمال کریں۔