فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرطان کی بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید طبی سہولیات زندگی بچانے کے لیے ضروری ہیں۔
انہوں نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جدید ترین مشینری اور ادویات فراہم کی جائیں گی تاکہ چھاتی کے سرطان سمیت ہر قسم کے سرطان کا ہر مرحلے پر علاج کیا جا سکے۔