صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات اور گوادر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے میجر وجاہت وحید کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا، جو پسنی میں آئی ای ڈی کے دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ انہوں نے شہید میجر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے غیر ملکی سرپرست یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔