گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
گورنر نے پشاور میں خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے فروغ سے عوام کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولیات دے کر نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔
انہوں نے اقتصادی زونز کو درپیش سکیورٹی خدشات، مقامات کے انتخاب اور دیگر انتظامی مسائل حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔