وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین پاکستانیوں اور پاکستان میں رہنے والے غیرملکی شہریوں کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت اپنے شہریوں کو حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی معاہدوں سے متعلق اپنے فرائض اور ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔