Thursday, 04 June 2026, 10:40:08 pm
 
پاکستان ، سری لنکا کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، نائب وزیراعظم
June 04, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات مضبوط بنانے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے یہ بات سری لنکا کے نیشنل ڈیفنس کالج کے وفد سے ملاقات میں کہی جس نے آج اسلام آباد میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور اُن سے ملاقات کی۔

پاکستان کا مطالعاتی دورہ کرنے والے وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیراعظم نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور اُمید ظاہر کی کہ پاکستان میں ان کا دورہ مفید اور قیام خوشگوار رہے گا۔