اراکین قومی اسمبلی گل اصغر خان اور راجہ اسامہ سرور نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے الگ الگ ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال کے علاوہ متعلقہ حلقوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان ملاقاتوں میں وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔