Thursday, 04 June 2026, 10:39:44 pm
 
حکومت اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ، عطاء اللہ تارڑ
June 04, 2026

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اقلیتی اور دیگر برادریوں کے نمائندوں سے مشاورت قانون سازی اور عوامی پالیسیوں میں تمام شہریوں کی آراء اور ضروریات کی مؤثر عکاسی کو یقینی بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی، مساوی شہریت اور ایک ایسے جامع معاشرے کے فروغ کیلئے پرعزم ہے جہاں ہر پاکستانی بلاامتیاز قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

وفد نے اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت کے مسلسل عزم کو سراہا۔