Thursday, 04 June 2026, 10:39:57 pm
 
بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، جنید انوار چوہدری
June 04, 2026

بحری اُمور کے وزیر محمد جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحری شعبہ بندرگاہوں، لاجسٹکس اورسمندری معیشت کے اقدامات میں سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان سعودی عرب مشترکہ کاروباری کونسل کے چیئرمین منصور بن محمداَلسعود اور دیگر شرکاء کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اجلاس کے شرکا ء نے پورٹ قاسم،کراچی اورگوادرکی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے کی توسیع اور کورنگی فش ہاربر اتھارٹی میں تقریباً ایک سو ایکڑ پر مشتمل آبی تحقیق اور ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔