Thursday, 04 June 2026, 10:40:07 pm
 
پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کا حق رکھتا ہے
June 04, 2026

پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق اور اپنے اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری آپشنز استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران چناب سے بیاس تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے بولی طلب کرنے سے متعلق سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دریائے بیاس کے نظام میں چناب کے پانی کے رُخ کو اِس طریقے سے موڑنا ، نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ معاہدے کے قوانین بالخصوص ویانا کنونشن آن لاز آف ٹریٹی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی آبی قانون کے وسیع تر فریم ورک کے بھی منافی ہے جس میں وہ اصول شامل ہیں جن کی عکاسی 1997 کے اقوام متحدہ کے آبی راستوں پر کنونشن میں کی گئی ہے۔