بلوچستان حکومت بولان، خضدار، زیارت اورہرنائی سمیت صوبہ بھرمیں سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔
محکمہ سیاحت بلوچستان کے ڈائریکٹرگہرام بخشی بلوچ نے کہا کہ شمالی بلوچستان کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوںنے ملکی اورغیرملکی سیاحوں کو بلوچستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔