ادھر محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان نے ضلع پشین میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ادارے کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پشین کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔