نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے اپنی پارٹی کے پارلیمانی ارکان کے ہمراہ اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔