Monday, 22 June 2026, 02:48:05 pm
 
وزیراعظم کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی حمایت پرسوئٹزرلینڈ سے اظہارتشکر
June 22, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد سوئٹزرلینڈ کی حمایت اور تعمیری تعاون پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد برگن سٹاک میں جاری تکنیکی مذاکرات کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے نائب صدر اور وزیرخارجہ اِگنازیو کیسس سے ملاقات خوشگواررہی۔

وزیراعظم نے کہا ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر کامیاب عملدرآمد خطے میں امن، استحکام اور عالمی اقتصادی خوشحالی میں معاون ثابت ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔