نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کے حوالے سے ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود کیانی کی زیر صدارت سیمینار میں طلبہ، اساتذہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں بابائے قوم کی زندگی، آئینی جدوجہد اور خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود کیانی نے کہا کہ نوجوانوں کو قائداعظم کی خدمات اور عظیم جدوجہد سے روشناس کرانے کیلئے نمل یونیورسٹی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
چیئرمین قائداعظم فاؤنڈیشن ڈاکٹر آصف ریاض نے سیمینار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قائداعظم کی زندگی کو نئی نسل کیلئے مشعل راہ بنانے کی ایک اہم کاوش ہے۔
صدر انجمن فیض الاسلام پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے قائداعظم کی زندگی پر منعقدہ سیمینار کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔