Sunday, 21 June 2026, 01:31:42 pm
 
آئندہ مالی سال کے لئے سندھ اور بلوچستان کے بجٹ کل پیش کیے جائیں گے
June 16, 2026

 

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، جن کے پاس وزیر خزانہ کا قلمدان بھی ہے، بجٹ پیش کریں گے۔

بلوچستان کے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی آئندہ مالی سال کا بجٹ کل بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گے۔

گورنر بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل 109-اے کے تحت صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا ہے۔