Sunday, 21 June 2026, 01:46:48 pm
 
اٹک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک
June 16, 2026

پنجاب کے انسداد دہشت گردی کے محکمے نے اٹک کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کے محکمے کے ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملوں کے منصوبے کو حتمی شکل دی تھی۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جس میں ایک خودکش جیکٹ اور دستی بم بھی شامل ہیں۔