اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ادارہ جاتی اور کاروباری سطح کے روابط مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
اسپیکر نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کاروباری روابط کے ذریعے ان مواقع سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سردار ایاز صادق نے کاروباری مسائل کے حل اور کاروباری شعبے کے مفادات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے ذریعے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
اسپیکر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی تعاون اور مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔