Thursday, 19 November 2026, 12:26:43 am
 
وزیراعظم شہبازشریف نے رتھوعہ ہریام پل کا افتتاح کردیا
November 18, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے آج آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے دوران نو تعمیر شدہ رتھوعہ ہریام پل کا افتتاح کیا۔

انہوں نے مظفرآباد میں ایک تقریب کے دوران تختی کی نقاب کشائی کرکے پل کا افتتاح کیا۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے رتھوعہ ہریام پل سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ رتھوعہ ہریام پل کی تکمیل علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پل سے میرپور اور ملحقہ علاقوں کے درمیان رابطے بہتر ہوں گے۔

وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔