Thursday, 19 November 2026, 12:26:49 am
 
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار
November 18, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو جمعہ سے اتوار تک نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔