Thursday, 19 November 2026, 12:26:56 am
 
وزیراعظم، صدر مسلم لیگ (ن) اور آزاد کشمیر کی قیادت کا ترقیاتی و عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال
November 18, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے مظفر آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عوامی فلاح و بہبود کیلئے وفاقی حکومت کے آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور ماضی میں تعمیر و ترقی میں وفاقی حکومت کے بھرپور کردار کا بھی ذکر کیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے فعال کردار کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کشمیری عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر پوری توانائی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات میں کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔