روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا کے درمیان پارلیمانی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے افریقی ممالک بالخصوص روانڈا کے ساتھ پارلیمانی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ روانڈا میں پاکستانی امن فوجیوں کی قربانیاں پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں۔