Thursday, 19 November 2026, 12:26:56 am
 
پاکستان زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں برازیل کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے، رانا تنویر حسین
November 18, 2026

قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جدید زراعت، مویشیوں کی دیکھ بھال، گوشت کی پیداوار اور منہ کھر کی بیماری پر قابو پانے کے شعبوں میں برازیل کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں برازیل کے سفیر اولنتھو ویئیرا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ برازیل کے ساتھ تعاون سے پاکستان کو زرعی پیداوار بہتر بنانے، غذائی تحفظ مضبوط بنانے اور اپنی زرعی مصنوعات کی عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے میں مدد ملے گی۔