وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کے لیے ملک کی پہلی قومی پالیسی آئندہ دو ماہ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں قومی یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای اسپورٹس پالیسی بھی متعارف کرائی جائے گی اور اس بات پر زور دیا کہ گیمنگ ایپلی کیشنز کی صنعت اربوں ڈالر کی ایک ابھرتی ہوئی عالمی صنعت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں اور استعدادِ کار کے مطابق مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین نے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں کو فراہم کیے جانے والے قرضوں کا بھی ذکر کیا، جن کا مقصد کاروبار کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔