پاکستان نے تنازعات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بھوک اور غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے، امن و سلامتی کے فروغ کیلئے غذائی سفارت کاری اور عالمی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر سید حیدر شاہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت منعقدہ "آریا فارمولا" (Arria-Formula)اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
سفیر نے اس امر پر زور دیا کہ پائیدار غذائی تحفظ کا قیام امن کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غذائی سفارت کاری مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے میں معاون ہو سکتی ہے، تاہم یہ تنازعات کے حل کا متبادل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار غذائی تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازعات کا پرامن اور سیاسی حل ضروری ہے۔