پاکستان میں چین کے سفیر Jiang Zaidong نے اسلام آباد میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور امور داخلہ کے وزیرمملکت طلال چودھری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک ۔ چین سٹرٹیجک شراکت داری، سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اشتراک عمل بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ فعال اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ۔
اس موقع پر چینی سفیر نے چین کی طرز پر اسلام آباد میں بننے والے لاء انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔