Friday, 18 September 2026, 03:36:12 pm
 

مزید خبریں

 
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں متعدد کارروائیوں کے دوران دس خوارج کو ہلاک کردیا
September 18, 2026

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں متعدد کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دس خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ اس دوران دھرتی کے چھ بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کی گئی ۔ جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

ہنگو میں ایک اور جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔

اس دوران گزشتہ روزسیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دھرتی کے چھ بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔