سندھ کابینہ نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے مزید چودہ ارب نوے کروڑ روپے کے سبسڈی پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پچیس ایکڑ تک اراضی کے مالک گندم کے کاشتکار سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔
یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
گندم فراہم کرنے والے کسانوں کے لیے اضافی سبسڈی بھی ایک ہزار روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے فی چالیس کلوگرام کر دی گئی ہے۔