وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئندہ سال جون تک صوبے بھر میں الیکٹرک بسوں کے نیٹ ورک کو تین ہزار بسوں تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال جنوری سے اکانوے تحصیلوں میں پندرہ سو بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ چھوٹے اضلاع کے لیے مزید گیارہ سو بسوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت جرائم اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔