ستمبر 1965 کی جنگ کے 18ویں روز تک بھارت کو پاکستانی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے اب تک 453 ٹینک اور 106 جنگی طیارے تباہ ہوئے جبکہ 18 ٹینک پاکستان کے قبضے میں آچکے تھے۔
سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاک فوج نے بھارتی افواج پر دبا جاری رکھتے ہوئے دشمن کے مزید علاقوں پر قبضہ کیا اور اسے بھاری مالی نقصان سے دوچار کیا۔
پاک فوج کے ہاتھوں واہگہ بارڈر اور اٹاری سیکٹر میں بھارت کے 7 ٹینک تباہ ہوئے جبکہ 10 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔
پاکستانی توپ خانے نے بھارتی افواج پر مسلسل گولہ باری جاری رکھتے ہوئے کھیم کرن میں دشمن کے 4 حملے ناکام بنا دیے۔
فاضیلکا، راجستھان اور اکھنور کے مقامات پر پاک فوج نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارتی افواج کو شکست سے دوچار کیا۔
پاک فوج نے راجوڑی سیکٹر میں بھارتی بٹالین پر حملہ کرتے ہوئے 3 بھارتی سپاہیوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فضائیہ نے کمال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے اڈے انبالہ کو نشانہ بنایا۔
پاک فضائیہ کے اس حملے میں انبالہ میں 4 کینبرا بمبار طیاروں اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔