Wednesday, 16 September 2026, 02:55:53 pm
 
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں دوبچوں سمیت مزید پانچ فلسطینی شہید ہو گئے
September 16, 2026

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں دوبچوںسمیت مزید پانچ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اکتوبر دو ہزار تئیس سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تہتر ہزار سات سو نواسی سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونیوالی عمارتوں کے ملبے سے سیکڑوں لاشیں ملنے پر ممکنہ جنگی جرائم کے حوالے سے نئے خدشات نے جنم لیاہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملبے سے نکالی گئی لاشوں کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔