سینیٹ نے فنانس بل 2026 کے حوالے سے خزانے اور محصولات کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی ہیں۔
اس سلسلے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی جانب سے تحریک پیش کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فنانس بل 2026 میں متعدد مثبت اصلاحات شامل ہیں اور کمیٹی کی سفارشات کا مقصد ان کی شفافیت، اثر اور عوامی قبولیت میں اضافہ کرنا ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی نے تنخواہوں میں کم از کم 15 فیصد اضافے، ٹیکس دائرہ کار بڑھانے اور اشیائے ضروریہ پر نئے ٹیکس لگانے سے گریز کرنے کی سفارش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے کاشتکاری کے شعبے میں معاونت کیلئے کھاد، بیج اور زرعی مشینری پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز بھی دی۔