Friday, 19 June 2026, 01:27:30 am
 

مزید خبریں

 
جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
June 18, 2026

جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیا پونگ نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

معزز مہمان کی جی ایچ کیو آمد پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔