Thursday, 18 June 2026, 11:59:54 pm
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز
June 18, 2026

File Photo

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بات پیٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہی۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا فارمولا تمام فریقوں سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے۔