Friday, 19 June 2026, 01:31:10 am
 

مزید خبریں

 
سی ڈی ڈبلیو پی کی قومی ترقی کیلئے سولہ ارب نوے کروڑ روپے کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
June 18, 2026

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے قومی ترقی کیلئے سولہ ارب نوے کروڑ روپے کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی سے چار سو اٹھارہ ارب ستر کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے مزید چھ بڑے منصوبوں کی سفارش بھی کی گئی۔