Thursday, 18 June 2026, 11:59:16 pm
 

مزید خبریں

 
اے ڈی بی نے پاکستان میں بیمہ کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے ستر کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا
June 18, 2026

فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے بیمہ کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ستر کروڑ ڈالر کی پالیسی پر مبنی قرض کی منظوری دی ہے۔

پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ بیمہ اصلاحات پروگرام پاکستان کے بیمہ کے شعبے کو روایتی اور قواعد پر مبنی فریم ورک سے جدید اور مارکیٹ پر مبنی نظام میں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام گھریلو صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے مالی تحفظ کو بھی وسعت دے گا اور زیادہ مسابقتی، جامع اور مضبوط بیمہ مارکیٹ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔