Thursday, 18 June 2026, 11:57:44 pm
 

مزید خبریں

 
صدرمملکت کا رواداری،پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے وسیع تر کوششوں پر زور
June 18, 2026

صدر آصف علی زرداری نے تمام مذاہب اورپس منظرسے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان رواداری، احترام اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے عالمی اور قومی سطح پر وسیع تر کوششوں پر زور دیا ہے۔

آج منائے جانے والے نفرت انگیز بیانات کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی بیانیے امن، سماجی ہم آہنگی اور

انسانی وقار کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور آج کے ڈیجیٹل دور میں ایسا مواد تیزی سے سرحدوں کے پار پھیلتا ہے۔

اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اسلام ہمیں ہمدردی، انصاف، اعتدال پسندی اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔انہوں نے مذہبی علما، ماہرینِ تعلیم، میڈیا کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہمدردی، مثبت مکالمے کے فروغ اور نفرت انگیز بیانیے کی

روک تھام میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نفرت انگیز گفتگو کے تدارک کے لئے نہ صرف قانونی اقدامات بلکہ تعلیم، آگاہی اور اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔