Thursday, 18 June 2026, 11:57:43 pm
 

مزید خبریں

 
صدر مملکت کا امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم
June 18, 2026

File Photo

صدر آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور دنیا کیلئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ تنازعے نے خطے کے لوگوں کو بے پناہ مصائب سے دوچار کیا اور عالمی توانائی کی ترسیل ،تجارت اور اقتصادی استحکام کو شدید نقصان پہنچایا۔

صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو ان کی انتھک سفارتی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے فریقین کو معاہدے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔