Thursday, 18 June 2026, 11:54:32 pm
 

مزید خبریں

 
تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزابحال
June 18, 2026

تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزابحال کردیا گیا ہے، تقریباً ایک سال بعد پاکستانی تاجروں کیلئے تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا سہولت دوبارہ فعال کی گئی ہے۔

بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاک ایران سرحدی تجارت کا نیا سفرشروع ہوگیا ہے۔

ویزا بحالی سے پاک ایران تجارتی روابط مزید مضبوط اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

طویل انتظارختم ہونے پر تاجروں نے تجارتی ویزا بحالی کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا اور مقامی تاجروں نے ویزا بحالی کومعیشت اور روزگار کے لیے بڑا مثبت قدم قراردے دیا۔