نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی روابط اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی جس سے فریقین کے مابین مفاہمت قائم کرنے میں مدد ملی۔
انہوں نے پاکستان اور کینیڈا تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔