قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے کہا کہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو مراعات دی گئی ہیں، انہوں نے اِس امر پر زور دیا کہ اس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اسد عالم نیازی نے کہا کہ امریکہ ایران امن معاہدے میں کردار ادا کرنے اور گزشتہ سال بھارت کو شکست دینے پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رضا علی گیلانی نے کہا کہ حکومت کو اپنی کوششیں غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کرنی چاہئے۔